کینیڈین گلوکار شان مینڈس کا غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ

کینیڈین گلوکار شان مینڈس کا غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ

ٹورنٹو (آئی این پی) کینیڈین گلوکار شان مینڈس نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جاری تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے فلسطینی بچوں اور خاندانوں کی مشکلات پر تشویش ظاہر کی۔ شان مینڈس نے اپنے بیان میں غزہ کی صورتحال کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے اور خاندان طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی ضرورت ہے ۔گلوکار نے مزید کہا کہ وہ خود بھی اس تنازعے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...