رمشا نے میڈیا سے دوری کا فیصلہ کیوں کیا،خوشحال نے بتا دیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان سے شادی اور شادی کے بعد ان کی میڈیا سے دوری کے فیصلے پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں اداکار نے اپنے یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ مکمل طور پر رمشا کا اپنا تھا، جو انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کا ردِعمل دیکھنے کے بعد کیا، اس فیصلے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتے ہیں تو لوگوں کو اس پر اعتراض کیوں ہوتا ہے ؟ رمشا الحمد لِلّٰہ خوش ہیں اور ہماری نیت بالکل واضح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments