بالی ووڈ فلموں میں 90ء کی دہائی جیسا رومانس واپس لائیں:تاپسی پنو
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے بھارتی فلم انڈسٹری میں رومانوی فلموں کے بدلتے انداز پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
تاپسی پنو نے حالیہ انٹرویو میں موجودہ دور کی رومانوی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90ء کی دہائی میں بننے والی رومانوی فلموں میں محبت کے جذبات اور 2 کرداروں کے درمیان تعلق کو جس خوبصورتی سے دکھایا جاتا تھا، وہ آج کی فلموں میں کم نظر آتا ہے ۔ وقت آ گیا ہے کہ رومانوی فلموں میں وہی پرانے موضوعات دہرانے کے بجائے آج کے دور کے مسائل اور تعلقات کی حقیقت کو جگہ دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments