بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل 6 فلموں کی پیشکش ٹھکرائی :آیوشمان کھرانہ

بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل 6 فلموں  کی پیشکش ٹھکرائی :آیوشمان کھرانہ

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2012 میں اپنی پہلی فلم وکی ڈونرسے قبل 6 فلموں کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

انہوں نے ایک وی لاگ میں کہا کہ میں فلموں میں کسی خاندانی تعلق کے بغیر آیا تھا اور پہلی فلم کی ناکامی کا خطرہ مول نہیں لے سکتا تھا۔سب کو یہ بات سن کر شاید حیرت ہو لیکن میں فلموں پر تبصرے بھی کیا کرتا تھا، اس لئے مجھے معلوم تھا کہ اگر میری پہلی فلم کامیاب نہ ہوئی تو مجھے دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔ان کا کہناتھاکہ اگر آپ مسلسل ایک ہی کام کرتے رہیں تو اکتا جاتے ہیں، اس لئے میں مختلف شعبوں کے درمیان آتا جاتا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...