عرفان صدیقی،ملالہ سمیت 115 شخصیا ت کو آج اعلیٰ سول اعزازات دیئے جائینگے
آج یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی115شخصیات کو مختلف سول اعزازات دیئے جائیں گے ۔
اسلام آباد(دنیا نیوز) ان اعزازات کا اعلان 14اگست 2013کو کیا گیا تھا ۔39شخصیات کو ایوان صدر اسلام آباد، 20کو گورنرہائوس لاہور،12کو گورنر ہائوس کراچی ، 9کو گورنرہائوس پشاور اور 5کو گورنرہائوس کوئٹہ میں اعزازات دیئے جائیں گے ۔25شخصیات کو صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اعزازات دیں گے ۔115شخصیات میں تین غیرملکی بھی شامل ہیں جن کو ان کے ممالک میں پاکستانی سفارتی مشنز میں منعقدہ تقریبات میں اعزازات دیئے جائیں گے ۔غلام نبی کو نشان امتیاز، مصطفے ٰ بابر ہزلان اور روڈولفو جوز مارٹن ساراویا کو ہلال پاکستان، فیاض سنبل شہید کو ہلال شجاعت، محمد نعیم، نبیل حیات ملک، میجر جنرل محمد طاہر، ظفر اقبال، عطاء الحق قاسمی، عرفان صدیقی، اقبال حیدر مرحوم کو ہلال امتیاز، جنرل (ر) سی ایس ویراسوریا کو ستارہ پاکستان، صائمہ نورین شہید، عبدالمنصور کاکڑ شہید، ہلال حیدر شہید اور شہید اعتزاز حسن بنگش کو ستارہ شجاعت، ایم اے صدیقی مرحوم، سمیع اللہ خان، اے حنیف خان اور حسن سردار کو ستارہ امتیاز، پروفیسر محمد مجاہد، سعود احمد (سعود ساحر)، محمد ایوب خان (ایوب خاور) اور مصباح الحق کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، محمد بشیر شہید، ملک تاج محمد خان شہید، فضل کریم شہید، بلقیاض خان شہید، حیات اللہ خان شہید، نعیم اللہ شہید، شبیر احمد مگسی شہید، محمد انور شہید، زہرا شاہد حسین مرحوم، محمد رفیق، محبت علی انڑ کو تمغہ شجاعت، وانگ ڈی جئی، عبدالستار مسلم (عین سین مسلم) اور مسٹریس نجات بی بی کو تمغہ امتیاز، مس پارک کیو سون کو تمغہ خدمت سے نوازا گیا۔ صوبہ پنجاب کے ڈاکٹر پروفیسر محمد نظام الدین، شہزاد احمد مرحوم اور محمد عاشق چوہدری کو ستارہ امتیاز، ڈاکٹر حمید سلیم، محمد عارف چوہدری، حسن شاہنواز زیدی، گروپ کیپٹن سیسل چوہدری مرحوم ، اورنگزیب لغاری، تبسم کشمیری، یونس جاوید، اظہر حسین جعفری، سید ارشاد حسین رشید مرحوم، خالد احمداور ذیشان عباسی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ یوسف حفیظ، میاں غلام احمد جھنڈیر، وسیم احمد، غلام محمد ناز، پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اور احد خان چیمہ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ صوبہ سندھ کی جن شخصیات کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جارہا ہے ان میں سید توقیر اشرف،ڈاکٹر حامد سلیم،خلیل الرحمٰن،ڈاکٹر محمد عامر چوہدری،فاروق احمد بھٹی،غلام رسول اختر،ملک مرید حسین،منیر احمد،طارق حمید،طارق اکرام الحق ،جہانزیب خان لودھی،پروفیسر محمد مجاہد،محمد یوسف خان،برگیڈیئر ڈاکٹر مسعود رضا،حیدر علی پلیجو،مہرین افضل،شاہد عبد اللہ،شفیق الزمان، آغا خالد سلیم، جبکہ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں مسز نورما فرننڈس،پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد،پروفیسر مسرت مرزا،راجہ بھائی جان،قمبر علی بروہی،پروفیسر قلندر شاہ، اعزازات حاصل کرنے والی جن شخصیات کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے ان میں ڈاکٹر امین بادشاہ،پروفیسر جاسمین شاہ،پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی،ڈاکٹر شریف اللہ خان،اختر نعیم خان،نذیر گل،پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمدتبسم،ڈاکٹر بخت جمال،ڈاکٹر محمد نعیم خان کو تمغہ امتیازجبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ولی خان بابرکوتمغہ حسن کارکردگی،پروفیسر اظہار حسین،غوث بخش صابر،افضل آغا مراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔بیرون ملک مقیم جن شخصیات کو اعزازات دیئے جارہے ہیں ان میں ملالہ یوسفزئی کو ستارہ جرات،علی محمدی خراسانی کو ادب میں تمغہ حسن کارکردگی اور زائو کاہو کو صحافت میں تمغہ پاکستان ،مسٹر مصطفیٰ بابرہزلان اورمسٹرروڈلفوجوز کوہلال پاکستان دیا جائے گا ۔خصوصی نیوز رپورٹر کے مطابق صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے 22افسروں کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کیلئے اعلیٰ ملٹری اعزازات کی منظوری دی ہے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ا عزازات پانے والوں میں سے ائیر وائس مارشل سعیدمحمدخان اور ائیر وائس مارشل سہیل احمد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے ۔ 10 افسروں کیلئے ستارہ امتیاز ملٹری کی منظوری دی گئی ہے ان میں ائیر کموڈور شاہد اختر، جاوید سعید، فضل محمود، شاہ مسرور حسین، سلیم اختر، گروپ کیپٹن امجد اقبال،تجمل حسین، رضوان احمد، رضوان ریاض اور امجد حسین شامل ہیں۔8 افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے ان میں ونگ کمانڈر نعمان ولید، عاصم اعجاز، اصغر عباس، مزمل جبران، محمد امجد،عمران سیف، اعجاز یوسف اور ونگ کمانڈرظفر خان شامل ہیں۔ ونگ کمانڈرعمیر احمد نجمی کیلئے ستارہ بسالت اور ونگ کمانڈرعزمان خلیل کیلئے تمغہ بسالت کی منظوری دی گئی ہے ۔ سول اعزازات