پاکستان کے جوہری ہتھیار کوئی نہیں چرا سکتا، جنرل(ر)خالد قدوائی
پاکستان کا دشمن صرف بھارت، ہمارا جوہری پروگرام اس کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہے بھارت سے جنگ کا امکان نہیں، ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق امریکی رپورٹ بے بنیاد ہے ، خطاب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو چرا نہیں سکتا، انہوں نے اس حوالے سے امریکی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا۔ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں‘‘جوہری سیکیورٹی کے لیے پاکستان کا کردار کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دشمن صرف بھارت ہے اور ہمارا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے باعث جنگ کا امکان بہت کم ہے ۔