معروف سرائیکی شاعر احمد خان طارق انتقال کر گئے ،سپرد خاک

 معروف سرائیکی شاعر احمد خان  طارق انتقال کر گئے ،سپرد خاک

معروف سرائیکی شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف احمد خان طارق دوسال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے ،انکی کی نما زجنازہ انجم عطا کرکٹ گرائونڈ میں ادا کی گئی

ملتان (نمائندہ دنیا) معروف سرائیکی شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف احمد خان طارق دوسال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے ،انکی کی نما زجنازہ انجم عطا کرکٹ گرائونڈ میں ادا کی گئی، نما ز جنا زہ علا مہ غلام مصطفی دستی نے پڑھا ئی، نماز جنازہ میں سابق صو با ئی پارلیما نی سیکرٹری سردار محسن عطا خان کھو سہ ، ظہور دھریجہ ، قاسم خان سہا نی ، ریا ض امبر بیگ ،صا دق میر بیگ، شریف اشرف کھو سہ،جاوید صدیقی ،ماسٹر غلام شبیر کھو سہ ،سید اقبال شاہ ،عبدالرحمن صدیقی، عبد الحمید صدیقی، سجا د حسین کھو سہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، انہیں سکول والے قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا ۔ احمد خان طارق کوثا نی خواجہ غلام فرید بھی کہا جاتا ہے ۔ احمد خان طارق کی عمر 92برس تھی۔ وہ ہیپا ٹائٹس، شوگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا تھے ۔انہیں دوہڑہ اور کافی میں معتبر مقام حاصل تھا۔ ان کی اہم تصانیف میں کلیات ''عمراں دا پورھیا'' گھروں در تانی، متاں مال ولے ، میکوں سی لگدے ، ہتھ جوڑی جُل، میں کیا آ کھاں اور سسی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں