سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس , 102 افسروں کی گریڈ 20 , 21 میں ترقی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس , 102 افسروں کی گریڈ 20 , 21 میں ترقی

آئی ایس آئی میں گریڈ21 کے 6 اور گریڈ 20 کے 10افسروں ،چیف انجینئر اورفیڈرل کالجز کے 10پروفیسرز کی ترقی کی سفارش سیکرٹریٹ سروس کے 3افسر میرا ں محی الدین ، زکریا اور محمدبن زیاد کی ترقی مسترد ، عذرا ، دلشاد ترقی نہ پاسکے ،اجلاس آج بھی ہوگا

اسلام آباد (ایس ایم زمان)سینٹرل سلیکشن بورڈ نے اجلاس کے پہلے دن پاکستان پولیس سروس گروپ کے47،سیکرٹریٹ سروس گروپ کے21، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے7افسران کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارش کردی ہے ۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس نے آئی ایس آئی میں ڈائریکٹر جنرل گریڈ 21کی 6اسامیوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گریڈ 20کی 10اسامیوں پر افسرا ن کو ترقی دینے کی سفارش کی ہے ۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ نے جی ایچ کیو میں گریڈ 20کے چیف انجینئر کی اسامی اورکینٹ گریژن کے فیڈرل کالجز کے10پروفیسرز کو گریڈ 21اور 20میں ترقی دینے کی بھی سفارش کی ہے ۔سینٹرل سلیکشن بورڈ کااجلاس گزشتہ روز چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ نے اسٹیبلشمنٹ میں تعینات سیکرٹریٹ سروس گروپ کے تین افسران میرا ں محی الدین ، زکریا علی شاہ اور محمدبن زیاد کی گریڈ 20میں ترقی مسترد کردی ہے ۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ نے سیکرٹریٹ سروس گروپ کے گریڈ20کے 10افسران کو گریڈ 21اور گریڈ 19کے 11افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے ۔ سیکرٹریٹ سروس گروپ کے گریڈ 21میں ترقی پانے والے افسران میں غلام حسن بیگ ، محمد انور شیخ ،سید خالد رضا گردیزی ، محمد سلمان ،قاضی ظہیر احمد ، محمد تنویربٹ ، معراج انیس عارف ، ڈاکٹر نواز احمد ، سلیم خان ، حماد شمیمی شامل ہیں جبکہ گریڈ 21میں ترقی مسترد ہونے والے سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 20کے افسرا ن میں چوہدری مبارک ، عذرا جمالی ، دلشاد احمد بابر ، وسیم احمد ،محمد افضل ، عبدالصبور نظامانی ،ندیم اقبال عباسی ،طارق سردار ، مشتاق احمد شامل ہیں، سیکرٹریٹ سروس گروپ کے گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والوں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری سجاد احمد شامل ہیں ۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ نے پولیس سروس کے17افسران کو گریڈ 21اور 30افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔ پاکستان پولیس سروس گروپ گریڈ 21میں ترقی پانے والے افسران میں آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری ،شاہد حیات خان، امتیاز الطاف، احمد مکرم ،منصور سرور ، علی عامر ملک، ابو بکر خدا بخش، ڈاکٹر نجف کلی، شاہد حنیف،خالد محمود ، کنور شاہ رخ، ڈاکٹر عامر شیخ ،ڈاکٹرجہانزیب خان، غلام رسول زاہد ،بی اے ناصر، احسان صادق اورغلام نبی میمن اور گریڈ 20میں ترقی پانے والوں میں سہیل سکھیرا ، بابر بخت قریشی ، ڈاکٹر انعام وحید ، گوہر نفیس ، عبدالر ب چوہدری ،، سرفراز فلکی ، ناصر ستی ،آغا یوسف ، ساجد منج ،اشفاق احمد ،فیصل علی راجہ ،نعیم شیخ ،جاوید جسکانی ،عاصم قائم خانی، جاوید اکبر ریاض ،مقصود میمن ،احمد کمال، عمرا ن محمود ، فصیح الدین ،محمد سلیم ،مجاہد اکبر ،یاسین فاروق شیخ ، جاوید علی مہر ، نعیم احمدشامل ہیں۔سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے آج دوسرے روز 10جنوری کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ،انفارمیشن سروس ،فارن سروس سمیت 6وفاقی سروس گروپ کے 300 افسرا ن کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں