بجلی کمپنیوں میں احتساب شروع ہونیوالا ہے
توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے مجموعی طور پر ساڑھے پانچ سو ارب روپے ہوچکے ہیں توانائی میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک جانب ملک میں بجلی چوری ہوتی ہے
اویس لغاری (وفاقی وزیر پانی و بجلی ) توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے مجموعی طور پر ساڑھے پانچ سو ارب روپے ہوچکے ہیں توانائی میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک جانب ملک میں بجلی چوری ہوتی ہے اور دوسری جانب بل نہیں دئیے جاتے ،بجلی کمپنیوں کے نقصان کا حجم تقریباً 120ارب روپے سالانہ ہے بجلی کی پیداوار بڑھانے سے یہ حجم بھی بڑھے گاجو پاکستان کے ٹیکس دہندگان ادا کر رہے ہیں ، جو لوگ بجلی کے بل دیتے ہیں وہی ٹیکسوں کے ذریعے یہ نقصان پورا کر رہے ہیں اور بجلی چوروں کا خمیازہ ان کو بھگتنا پڑ رہا ہے پچھلے دو ماہ میں چار سے 8ارب روپے کی اوور بلنگ سامنے آئی ہے ہم بجلی کمپنیوں کے اندر احتساب کا عمل شروع کر رہے ہیں اگلے تین چار دن میں لوگ یہ کام ہوتا ہوا دیکھیں گے ۔جو کام نہیں کرے گا اسے نکال باہر کریں گے ،لوگوں کو بجلی کنکشن 15سے 20دن میں ملیں گے ،ہم بہتر کسٹمر سروس کی طرف جارہے ہیں ۔ بجلی چوری کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے بجلی چوری والے علاقوں سے یہ تحفہ ملا ہے کہ اب چوری مزید بڑھ گئی ہے ،سرکلر ڈیٹ پر نظر رکھی جارہی ہے بجلی چوری والے علاقوں کو کم بجلی دی جائے گی ، نجی سرمایہ کاری سے بجلی کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جس سے سسٹم میں بہتری آئے گی ۔