پی ایس ایل، سکیورٹی اہلکاروں کے کھانے پر 1کروڑ خرچ

پی ایس ایل، سکیورٹی اہلکاروں  کے کھانے پر 1کروڑ خرچ

پی ایس ایل کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے کھانے کے لیے آئی جی پنجاب کی طرف سے ایک کروڑ کے فنڈز جاری کر دئیے گئے

لاہور(مدثر حسین ) ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے افسروں کی طرف سے دئیے گئے کھانے پر اطمینان کا اظہار کیا،18ہزار اہلکاروں کے کھانے کیلئے آئی جی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ۔ یہ فنڈزلاہور پولیس کو موصول ہو گئے ،فنڈز کو اہلکاروں کے کھانے اور دیگر سکیورٹی اخراجات کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ سی سی پی او لاہور امین وینس نے 3روز قبل آئی جی پنجاب سے پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے ایک کروڑ 80لاکھ روپے مانگے تھے جسکی مد میں یہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ لاہور پولیس کے افسر بریانی سے باہر نکلے ہیں اس دفعہ روسٹ کیساتھ نان جوس اور صاف پانی کی بوتلیں دی جا رہی ہیں جو کہ ایک اچھا قدم ہے ۔ ایک اہلکار وسیم نے بتایا کہ افسر کھانے کو خود مانیٹر کر رہے ہیں،کاشف نے پولیس افسروں کا شکریہ ادا کیا، ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ کھانا پولیس گاڑیوں کے بجائے سپیشل گاڑیوں پر لایا جائے تو زیادہ دیر تک رکھا جا سکتا ہے اور خراب بھی نہیں ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں