ارتھ آور، آج ر ات ایک گھنٹے کے لئے روشنیاں گل

ارتھ آور، آج ر ات ایک گھنٹے کے لئے روشنیاں گل

عوام کوموسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہ کیاجائے ، ایاز صادق، مرتضیٰ عباسی

اسلام آباد (نمائندہ دنیا، اے پی پی) ملک بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا۔ ایک گھنٹے کیلئے روشنیاں گل کی جائیں گی۔ اس ضمن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تقریب رات ساڑھے 8 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے پارکنگ ایریا میں گیٹ نمبر 1 پر ہو گی۔ ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ لوگوں کوموسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں اٹھائے اقدامات میں شامل کیا جائے ۔ ا سپیکر سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکرمرتضیٰ جاویدعباسی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے توانائی کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 24مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کی تمام روشنیاں رات 8:30 سے 9:30 تک گل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید خطرات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں