سانحہ قندوز پر قرآن خوانی کے ذریعے انوکھا احتجاج

سانحہ قندوز پر قرآن خوانی کے ذریعے انوکھا احتجاج

مدارس کے طلبہ نے کارساز تا عوامی مرکز قطار بند ہوکر تلاوت کی ،کئی بچیوں نے بھی احتجاج کیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے شہر قندوز میں دینی مدرسے پر افغان فورسز کی بمباری سے معصوم حفاظ کرام کی شہادت کے خلاف کراچی میں مدارس کے حفاظ نے شارع فیصل پر قرآن پاک کی تلاوت کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ طلبہ مدارس دینیہ کراچی نے ہفتے کو سانحہ قندوز کے خلاف شارع فیصل کارساز پر احتجاج کیا۔ بہت سے طلبہ نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ‘‘لکھنے کو الفاظ نہیں، سننے والوں میں ظرف نہیں’’ اور دیگر عبارتیں درج تھیں۔طلبہ نے عوامی مرکز سے کارساز تک فٹ پاتھ پر دریاں بچھا کر طویل قطار میں بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کی۔ بیشتر طلبہ نے پیشانیوں پر سرخ پٹیاں باندھ کر مختلف عبارتیں تحریر کر رکھی تھیں۔ طلبہ کی تلاوت سے شارع فیصل پر سماں بندھ گیا۔ کئی بچیاں بھی اس منفرد و پرامن احتجاج میں شریک تھیں۔ یہ انوکھا احتجاج دیکھ کر لوگ گاڑیاں روکتے رہے ۔ طلبہ مغرب کی اذان سے پہلے پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں