ہری پور کے نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کرلی

ہری پور کے نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کرلی

عدیل اعوان نے فیس بک پر دوستی کی ،میری کتھلین محبت پانے چلی آئیں اسلام قبول کرنے کے بعد مریم نام رکھا گیا

ہری پور(دنیا ڈیسک )نوجوان عدیل اعوان کی فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔ میری کتھلین اپنی محبت پانے کے لیے ہری پور چلی آئیں جہاں انہوں نے علما کی موجودگی میں اسلام قبول کیا پھر عدیل اعوان سے ان کا نکاح پڑھادیا گیا۔ کتھلین کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔امریکی دلہن کو دیکھنے کے لیے پورا گاؤں امڈ آیا، نکاح کی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دلہا عدیل اعوان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عدیل نے بتایا کہ فیس بک پرتصویردیکھ کرفرینڈ ریکویسٹ بھیجی تھی ،جوقبول کرلی گئی اوربعد میں یہی دوستی محبت میں بدل گئی،میں مریم سے شادی کر کے بہت خوش ہوں۔ میری کیتھلین سے مریم کا سفرطے کرنے والی دلہن کے مطابق پاکستان بہت اچھا ملک ہے اور میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں