داروغہ والا :بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،نوجوان قتل

داروغہ والا :بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،نوجوان قتل

حافظ محمد زاہد کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، ملزم فرار

لاہور(کرائم سیل)ہربنس پورہ کے علاقہ داروغہ والا میں بچوں کی لڑائی پر نوجوان قتل کر دیا گیا ، نعش مردہ خانے جمع کرادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ اکبر پارک داروغہ والا میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، جس پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، جس سے 25سالہ حافظ محمد زاہد شدید زخمی ہوگیا ،اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد قبضہ میں لے لئے گئے ہیں،تاحال ورثائکی جانب سے درخواست نہیں دی گئی ، درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ نوجوان قتل

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں