عام انتخابات:الیکشن کمیشن کا انتخابی عملے سے حلف لینے کافیصلہ

عام انتخابات:الیکشن کمیشن کا انتخابی عملے سے حلف لینے کافیصلہ

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کو شفا ف بنانے کیلئے انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(الماس حید رنقوی ) ، الیکشن کمیشن ذرائع نے روزنامہ دنیاکو بتایا کہ انتخابی ڈیوٹی پرتعینات کرنے سے پہلے انتخابی عملے سے حلف لیاجائے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ پرفارما پر حلف لیا جائے گا جس میں عملے کو انتخابی قانون 2017پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جائے گی جبکہ کسی نوعیت کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی بھی کی جائے گی۔ واضح رہے 85سے 90ہزار پولنگ سٹیشنزپر تعینات انتخابی عملہ کی تربیت کاسلسلہ جاری ہے ،جس میں عملے کو انتخابی قانون 2017کی متعلقہ شقوں کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے جبکہ انتخابی عمل کے حوالے سے خصوصی کتابچے بھی شائع کئے جائیں گے تاکہ آ گاہی کو یقینی بنایاجا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں