فہمیدہ مرزا کا عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں سے رابطہ
پیپلز پارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت، لیکن اب اس میں عوام نہیں ہیں پیپلز پارٹی میں بہت سے لوگ ناراض ، وہ آزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،فہمیدہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے ۔پیپلز پارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت،اب اس میں عوام نہیں ہے ،الیکشن کس پارٹی سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ ہوا ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سمجھتی ہوں پیپلز پارٹی کی جماعت اب نہیں رہی ہم 10سال سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے الیکشن قریب آتے ہی کام بھی ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بہت سے لوگ ناراض ہیں، وہ آزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ۔ فہمیدہ مرزا