وزیراعظم کا دورہ شیخو پورہ ،پرانے منصوبوں پر نئی تختیاں لگائی گئیں
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے دورہ شیخوپورہ مانانوالا میں کسی نئے منصوبے کا اعلان نہ کیا
شیخوپورہ (رانامحمدعثمان ) بلکہ 3 سال پرانے منصوبوں کا از سر نواعلان اور نئی تختیاں لگا دی گئیں جس سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شیخوپورہ کی میونسپل کمیٹی مانانوالا میں ورکرزکنونشن سے خطاب سے پہلے مانانوالا میں سوئی گیس کے 2ارب 5 کروڑ روپے کے منصوبے کا افتتاح جبکہ مانانوالا میں گرلزڈگری کالج بنانے کا اعلان کیاجبکہ دوسری طرف مانانوالا میں 3 سال قبل گرلزڈگری کالج کی ناصرف منظوری ہوئی بلکہ مانانوالا شہر کے وسط میں 5 ایکڑ اراضی ایکوائر کرکے 5 کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری ہوچکے ہیں اور اس منصوبے کے پہلے سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا تنویر ناصر اور حال ہی میں پارٹی تبدیل کرنیوالے رکن قومی اسمبلی بلال ورک دعویدار ہیں اور اب نئے سرے سے وزیراعظم نے اعلان کردیااورمانانوالا شہر کے متعددعلاقوں سمیت یونین کونسل 85-86-87-88 کے 41 سے زائد دیہات اور ڈیرہ جات میں تقریباً پونے تین کروڑ روپے کے گیس پائپ لائن منصوبے بچھائے گئے ،مسلم لیگ ن کے تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے ایم این اے بلال ورک نے تمام منصوبوں کا 4ماہ قبل افتتاح کرکے متعدد مقامات پر تختیاں بھی لگادی تھیں اور آج وزیراعظم نے جلسہ گاہ کے پنڈال میں ہی تحتی لگاکر اس منصوبے کا ازسر نو افتتاح کردیا۔ایک اور بات قبل ذکر ہے کہ سوئی گیس کے تمام منصوبوں کے ابھی تک گھریلو کنکشن نہیں ہو سکے ،اس کیخلاف سپریم کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے ،ان اعلانات سے عوام میں خاصی مایوسی پھیل گئی ہے