بلاول زمین دار بھی، صنعت کار بھی

بلاول زمین دار بھی، صنعت کار بھی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین پارٹی کی قیادت اورپارٹی امورچلانے کے علاوہ زمین داری بھی کرتے ہیں جبکہ فشنگ اورشوگر انڈسٹری سے بھی وابستہ ہیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین پارٹی کی قیادت اورپارٹی امورچلانے کے علاوہ زمین داری بھی کرتے ہیں جبکہ فشنگ اورشوگر انڈسٹری سے بھی وابستہ ہیں۔ یہ بات بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں بتائی ہے ۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زمین داری کے علاقہ ماہی پروری میں بھی دلچسپی لیتے ہیں اور چینی کی صنعت سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے زیر تصرف رقبے پر مختلف اجناس اگاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں