پشاور:طالبان کمانڈرمولوی بہادردبئی فرارہوتے گرفتار

پشاور:طالبان کمانڈرمولوی بہادردبئی فرارہوتے گرفتار

دہشتگردنے حلیہ تبدیل کررکھاتھا،باچاخان ایئرپورٹ پرچیکنگ کے دوران پکڑاگیا بہادرجان بنوں کارہائشی اوردہشتگردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا

پشاور(اے پی پی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاورباچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرمولوی بہادرجان کوگرفتارکرلیا، ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد بہادرجان نجی پروازکے ذریعے دبئی فرارہونے کی کوشش کررہا تھا مطلوب دہشتگردنے حلیہ تبدیل کررکھاتھا کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران اتوارکے روزگرفتار کیاگیا،مولوی بہادر جان کا نام وزارت داخلہ نے سی ٹی ڈی کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں ڈالاتھا مولوی بہادرجان کا تعلق ضلع بنوں سے ہے وہ دہشتگردی کے کئی واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مولوی بہادرگرفتار

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں