پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ شروع
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا
لاہور (لیڈی سوشل رپورٹر،اپنے رپورٹرسے )، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا سلسلہ چار روز تک جاری رہے گا۔ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق جس طرح کی بارش ہم توقع کررہے ہیں اس سے شہروں میں سیلاب کا امکان ہے اورجو نشیبی علاقے ہیں ،وہاں پانی زیادہ آنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں،جن سے لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، فیصل آباد،ساہیوال ، ملتان ڈویژن ، خیبر پختونخوا میں مالا کنڈ ، ہزارہ ، پشاور، مردان ، کوہاٹ ، فاٹا ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں39، کوٹلی16، گڑھی دوپٹہ10، مظفرآباد03 ، سیالکوٹ 16اورمری میں 1ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ بارشیں