ذی الحج کا چاند کل نظر آنے کا قومی امکان

ذی الحج کا چاند کل نظر آنے کا قومی امکان

کل (اتوار کو) ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔ عید الاضحٰی بدھ 22اگست کی ہوگی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری خالداعجازمفتی کے مطابق مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439ہجری کا چاند کل دکھائی دے گا۔ ذی الحج کاچاند ہفتہ 11اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اتوار12 اگست کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرپاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ نیاچانداس وقت دکھائی دیتاہے جب اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہو جبکہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کادرمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہوناچاہیے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوارکی شام میٹ کمپلیکس، کراچی میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحٰی بھی ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں