مولانا فضل الرحمن کے بیٹے پر قاتلانہ حملے کا خطرہ ، الرٹ جاری

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے پر قاتلانہ حملے کا خطرہ ، الرٹ جاری

تحریک طالبان نور ولی گروپ نشانہ بنا سکتا ہے ، مولانا اسد دورے محدود کریں، مراسلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این )ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اور رکن اسمبلی مولانا اسد محمود پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ڈی آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا کہ مولانا اسد محمود پر تحریک طالبان نور ولی گروپ کی جانب سے قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے ۔مراسلے میں مولانا اسد محمود اور متعلقہ افسروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کیلئے غیر ضروری آمد و رفت ختم اور سیاسی دوروں کو محدود کردیا جائے ۔مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی کہ مولانا اسد محمود سیاسی اور نجی مصروفیات کو خفیہ رکھیں ۔ یاد رہے کہ مولانا اسد محمود ٹانک سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ، انتخابی مہم کے دوران بھی مولانا اسد محمود پر قاتلانہ حملہ کیا گیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں