بجلی کی طلب میں کمی سے شارٹ فال مزید نیچے آگیا

بجلی کی طلب میں کمی سے شارٹ فال مزید نیچے آگیا

تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کا آخری یونٹ بھی نیشنل گرڈ سے منسلک

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی طلب میں کمی سے شارٹ فال بھی مزید کم ہوگیا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر آ جانے سے گھریلواور کمرشل صارفین کی جانب سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے ۔ دوسری جانب ارسا کی جانب سے تربیلا سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی جبکہ منگلا سے پانی کے اخراج میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث ہائیڈل کی پیداوار سابق سطح پر برقرار ہے ۔ لیسکو کی حدود میں پانچ سو کے وی کی تاروں کی تبدیلی کے باعث لیسکو کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز بھی صبح نو بجے سے لیکر تین بجے تک بجلی کی بندش کی گئی ۔ مزید برآں پاکستان میں پن بجلی کے وسائل کی ترقی میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے تیسرے اور آخری یونٹ کو بھی جمعہ کے روز نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا۔ اس یونٹ کو466 میگا واٹ تک مختلف لوڈز پر چلایا گیا۔تیسرے یونٹ کے نیشنل گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 308 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں