پی آئی اے نے لاہور سے جدہ کے کرایوں میں چار ہزارروپے کمی کردی
سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے لیے پی آئی اے نے لاہور سے جدہ کے کرایوں میں چار ہزار روپے کمی کردی
لاہور(نیوز رپورٹر)سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے لیے پی آئی اے نے لاہور سے جدہ کے کرایوں میں چار ہزار روپے کمی کردی ۔ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔ لاہور سے جدہ یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک کرایہ دوطرفہ 72ہزار وصول کیا گیاتھا۔12ربیع الاول کا دن گزرتے ہی اکانومی کلاس کے کرایہ میں چار ہزار کمی کردی گئی ہے جس کے بعد کرایہ 68ہزار ہو گیاہے ۔رواں سال کرایوں میں اضافے اور عمرہ زائرین پر لگنے والے ٹیکسز کی وجہ سے سعودی عرب جانے والوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت کم رہی۔