کراچی کادولہا 163روپے میں دلہن رخصت کروا کر گھر لے آیا

کراچی کادولہا 163روپے میں دلہن رخصت کروا کر گھر لے آیا

دو بار دلہنوں کو رخصت کروا چکا ہوں،آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکی سوشل میڈیا پوسٹ ٹیکسی پر رخصتی شادی میں فضول خرچی سے بچنے کا اچھا طریقہ ہے ، صارفین کی رائے

کراچی (آن لائن)کراچی میں ایک دولہا صرف 163روپے میں اپنی دلہن کو رخصت کر اکے گھر لے آیا ۔ اسی حوالے سے ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے ۔ ڈرائیور نے اپنے تجربے کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک بار وہ سواریاں لینے گیاتو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سواریوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں، اس سواری کے چارجز صرف 163 روپے بنے ۔نجی کمپنی کے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ دو بار اپنی ٹیکسی میں دلہنوں کو رخصت کروا چکا ہے ۔ڈرائیور کی جانب سے اس پوسٹ نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر رائے دیتے ہوئے لکھا کہ واقعی شادی پر فضول خرچی سے بچنے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں