پی آئی اے :مسافروں کا سامان چرانے پر 45ملازم فارغ
2017میں 47ارب 60کروڑ کا نقصان ، اگست 2018تک 229ارب کا قرضہ لیا
اسلام آباد (آن لائن )پی آئی اے میں مسافروں کا سامان چوری کرنے والا64 ملازمین کا گروہ پکڑا گیا جن میں سے 45ملازمت سے فارغ اور 19کا تبادلہ کر دیا گیا۔ سابق اعلیٰ حکام معاملے کو دبانے کے لئے سرگرم رہے ، دستیاب دستاویزات کے مطابق پی آئی اے میں کارگو عملہ 2015 سے مسافروں کا سامان چوری کر رہا تھا جب اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں تو 64 ملازمین پکڑے گئے ۔ پی آئی اے کو 2017 کے دوران 47 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔ 30 اگست 2018 تک پی آئی اے نے 229 ارب 68 کروڑ 10 لاکھ کا قرضہ لیا ۔ پی آئی اے کے کل ملازمین کی تعداد 12 ہزار 661 ہے جن میں سے 142 ملازمین بیرون ملک سٹیشنوں پر تعینات ہیں۔ پی آئی اے میں 12 سپیشل گریڈ کے ملازمین ہیں۔