یواے ای میں قیدپاکستانیوں کی جلدرہائی متوقع
وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری نے کہا ہے کہ وزارت سمندرپاکستانیز بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوشاں ہے
اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری نے کہا ہے کہ وزارت سمندرپاکستانیز بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوشاں ہے اورمتحدہ عرب امارات کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی جلد متوقع ہے ، اس سلسلہ میں حالیہ دورہ یواے ای میں دبئی کے پولیس چیف اوردیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ کمیٹی کے قیام پراتفاق کیا تھا،کمیٹی امارات کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں سے متعلق امورکاجائزہ لے رہی ہے ،کمیٹی مستقبل میں ایسے پاکستانی قیدیوں بارے معلومات کا تبادلہ بھی کریگی جنہوں نے قید کی مدت مکمل کرلی ہو تاکہ ان کی بروقت رہائی اوروطن واپسی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ بخاری