سفیدے کا درخت بھی امریکی تحفہ ‘سارا پانی پی گیا:قائمہ کمیٹی

 سفیدے کا درخت بھی امریکی  تحفہ ‘سارا پانی پی گیا:قائمہ کمیٹی

چیئرمین قائمہ کمیٹی آبی وسائل سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ سفیدے کے درخت زیر زمین پانی کا 12فیصد استعمال کرر ہے ہیں

اسلام آباد (وقا ئع نگار خصوصی)چیئرمین قائمہ کمیٹی آبی وسائل سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ سفیدے کے درخت زیر زمین پانی کا 12فیصد استعمال کرر ہے ہیں ، سفیدے کا تحفہ ہمیں امریکہ نے دیا تھا ،امریکہ نے سفیدہ ، گندم یا جو بھی دیا اس کے منفی نتائج 20 ، 25 سال بعد ہی سامنے آئے ، ہمیں قیادت سمیت سب کچھ تو امریکہ ہی دیتا ہے اب کیا کیا اسے واپس کریں،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈی سی اور مقامی نمائندے سفیدے کے درخت کے خاتمے کے لئے دفعہ 144 نافذ کریں، یہ درخت وسیع پیمانے پر لگا ئے جاچکے ہیں اور یہ ہمارا پانی پی رہے ہیں، سینیٹر صابر شاہ نے تجویز دی کہ سفیدے کے درخت کے مثبت اور منفی اثرات کا سروے کرایا جائے ،متاثرین میرانی ڈیم نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایاکہ میر انی ڈیم کے متاثرہ افراد کو12سال بعد بھی رقم نہیں ملی، معاوضہ نہ ملنے کے باعث لوگ شر پسندوں کے ساتھ شامل ہورہے ہیں ، 30 لوگ شرپسندوں کے ساتھ مل کر مر چکے ہیں،واپڈا اس سا نحہ کاذمہ دار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں