سٹیزن پورٹل :اب تک 4 لاکھ 49 ہزار 25 شکایات کا ازالہ

سٹیزن پورٹل :اب تک 4 لاکھ  49 ہزار 25 شکایات کا ازالہ

حکومت کی طرف سے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور سرکاری محکموں میں روابط کے فروغ کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک کل 8لاکھ 75ہزار 111افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی)حکومت کی طرف سے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور سرکاری محکموں میں روابط کے فروغ کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک کل 8لاکھ 75ہزار 111افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے 7لاکھ 91ہزار 59ملک میں مقیم پاکستانی ہیں، سٹیزن پورٹل پر اب تک 6لاکھ 4ہزار 47 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5 لاکھ 53 ہزار 953 شکایات پاکستان میں مقیم شہریوں نے درج کرائی ہیں جبکہ 47 ہزار 729 شکایات تارکین وطن پاکستانیوں نے درج کرائی ہیں، 2 ہزار 392 شکایات غیر ملکیوں کی بھی موصول ہوئی ہیں، پورٹل پر 80 ہزار 753 تارکین وطن پاکستانیوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے ،حل کی گئی شکایات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ تقریبا 4 لاکھ 49 ہزار 25 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے ،پنجاب میں 43.87 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا جو شکایات ازالے کی بلند ترین شرح ہے ، وزیر اعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ(پی ایم ڈی یو)کے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اورغیر ملکیوں کی شکایات بھی ملکی قوانین کے مطابق حل کرنے کی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس پر عمل کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں