آئی ایس پی آر نے دفاعی تجزیہ نگاروں کیلئے 26ریٹائرڈ افسروں کی فہرست پیمرا کوفراہم کردی
آئی ایس پی آر نے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر بطور دفاعی تجزیہ نگار مدعو کیے جانے کیلئے مسلح افواج کے 26 ریٹائرڈ افسروں کی فہرست پیمرا کو فراہم کر دی
اسلام آباد (سید ظفر ہاشمی ) ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیمرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسروں کو بطور دفاعی تجزیہ نگار ٹی وی پروگراموں میں مدعو کیے جانے پر متعلقہ ادارے کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اگر ان کے علاوہ کوئی ریٹائرڈ افسر بطور دفاعی تجزیہ نگار میڈیا میں نمائندگی چاہتا ہے تو وہ این او سی کیلئے ادارے سے رجوع کر سکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا اس این او سی کی معیاد 31 دسمبر 2019 تک ہو گی جس کے بعد این او سی پر نظر ثانی کی جائے گی اس کا دوبارہ تعین کیا جائے گا ۔ پیمرا کو بھجوائی گئی حالیہ فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر ،لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب ، لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد مقبول ، لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)رضا احمد ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)اشرف سلیم ، میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان ، میجر جنرل (ر)غلام مصطفی ، بریگیڈیئر(ر)سعد رسول ، بریگیڈیئر(ر)فاروق حمید ، بریگیڈیئر(ر)غضنفر علی ،بریگیڈیئر(ر)اسلم گھمن ،بریگیڈیئر(ر)نادر میر ، بریگیڈیئر(ر)اسداللہ ،بریگیڈیئر(ر)آصف ہارون ، بریگیڈیئر(ر)حارث نواز ،بریگیڈیئر(ر)سعد نذیر ، بریگیڈیئر(ر)سائمن شیرف ، ایڈمرل (ر)احمد تسنیم ، ایئر مارشل (ر)شاہد لطیف ، ایئر مارشل (ر)اکرام بھٹی ،ایئر مارشل (ر)مسعود اختر ، ایئر مارشل(ر)ریاض الدین شیخ ، ایئر وائس مارشل(ر)شہزاد چودھری ، ایئر کموڈور(ر)سجاد حیدر شامل ہیں ۔خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان کے تبصرے اور آرا کو ذاتی سمجھا جائے جس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہو گا ۔ آئی ایس پی آر فہرست