صدرنے 4کروڑ سے زائدکے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیئے

صدرنے 4کروڑ سے زائدکے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیئے

عارف علوی نے پین،انگوٹھی،پرفیومز،اہلیہ نے نیکلس ،بریسلٹ اوربالیاں جمع کرائیں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلخانہ کو دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے 4کروڑسے زائدکے تحائف سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرادیئے ۔ صدرعارف علوی کی جانب سے تحفے میں ملنے والی تسبیح، ایک پین، گھڑی، انگوٹھی اور دو پرفیومز جبکہ صدر کی اہلیہ مسز ثمینہ علوی نے نیکلس،انگوٹھی، بریسلٹ اور بالیوں کا جوڑا جمع کرایا ۔عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ایک گھڑی، بہو صادقہ عواب علوی نے رولکس کی ایک گھڑی اور بیٹی نائمہ علوی نے بھی ایک گھڑی قومی توشے خانے میں جمع کرائی ، تحائف کی کل مالیت چار کروڑ سات لاکھ 48 ہزار 708 روپے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں