تمام سرکاری افسروں کے بھی بیرون ملک دوروں پر پابندی
عمرہ، حج، زیارت ،میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں بیرون ملک جا سکیں گے پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ،سیکرٹریوں، آئی جی پنجاب کو ہدایت
راولپنڈی(زاہداعوان سے )پنجاب میں وزرا اور سیکرٹریزکے بعد تمام سرکاری افسروں وملازمین کی بیرون ملک رخصت اوردوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی، صرف مجاز اتھارٹی انفرادی طورپر عمرہ، حج، زیارت اور میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں بیرون ملک جا سکیں گے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری سرکلرمیں صوبہ بھر کے تمام انتظامی وپولیس افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہرقسم کی بیرون ملک رخصت (ایکس پاکستان لیو) اور بیرونی دوروں پر پابندی عائد کردی ہے جس کااطلاق فوری طورپرہوگا ۔ پنجاب بھر کے سیکرٹریوں، آئی جی پنجاب، کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت تمام افسروں وملازمین کو اس پابندی سے آگاہ کریں اور اس پابندی کی روح کے مطابق سختی سے عمل کرائیں۔