لاہور: 31تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدنے 31 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
لاہور (کرائم رپورٹر سے ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدنے 31 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔انسپکٹر سہیل حسین کوایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی،انسپکٹر احمد عدنان سلطان ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا،انسپکٹرریحان انور ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ، انسپکٹرامین بٹ نیوانارکلی،انسپکٹرحافظ محمدطارق اسلام پورہ،انسپکٹر محمدثقلین رائے ونڈ سٹی،انسپکٹرعمران محبوب خان ڈیفنس اے ، انسپکٹرجاوید اقبال مانگا منڈی، انسپکٹر محمد افضل شفیق آباد،انسپکٹر ابرار حیدر ٹاؤن شپ،انسپکٹر محمد جاوید ماڈل ٹاؤن،سب انسپکٹرصفدر سجاد ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سندر،سب انسپکٹرعاطف اقبال ملک ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ٹبی سٹی،سب انسپکٹر ندیم خالد ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو،سب انسپکٹراختر علی ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ،سب انسپکٹردیس محمدایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مزنگ، سب انسپکٹرمحمد عمران ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد،سب انسپکٹرعاصم حمید ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شالیمار،سب انسپکٹر خرم شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ، سب انسپکٹرزاہد محمود ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن، سب انسپکٹر وقاص الحسن کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ تعینات کیا گیاجبکہ ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی انسپکٹر محمد مقصود خان، ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن انسپکٹر عدنان مظفر،ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن انسپکٹر سعید انور،ایس ایچ او تھانہ سندر سب انسپکٹر محمد عرفان،ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہوانسپکٹر رانا نعیم یاسین،ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ رضا عباس،ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن فہیم امداد،ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سہیل اختر اورایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ آفتاب احمد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔