پاکستان پوسٹ آفس میں سٹاف کی قلت، عوام کو مشکلات کا سامنا

پاکستان پوسٹ آفس میں سٹاف کی قلت، عوام کو مشکلات کا سامنا

ملک بھر میں تقریباً 31 ہزار میں سے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی سیٹیں خالی سرکاری محکموں کے آنے سے شہریوں کو ڈاک کیلئے 20 منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے

لاہور(شبیر حیدر ظفر) پاکستان پوسٹ آفس میں 25 فیصد عملے کی کمی کی وجہ سے عوام الناس کو ڈاک کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، فاٹا سمیت پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ آفس میں تقریباً 31 ہزار ملازمین کی سیٹیں ہیں جن میں سے 5 ہزار سے زائد سیٹیں خالی ہیں جن میں زیادہ تر گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 14کے ملازمین شامل ہیں ۔ جس کی وجہ سے عوام کو ڈاک بھیجنے اور وصول کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت پاکستان نے تمام سرکاری محکموں کو پاکستان پوسٹل سروس کے استعمال کا پابند تو کر دیا ہے مگر عملے کی کمی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ پہلے عوام کو اگر کوئی ڈاک بھیجنے یا وصول کرنے کیلئے دس منٹ انتظار کرنا پڑتا تھا تو اب سرکاری محکموں کے آنے سے تقریباً 20 منٹ سے زائد انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب خالد جاوید نے کہا پاکستان پوسٹل آفس ان جگہوں پر بھی ہے جہاں کوئی نہیں جا سکتا ،ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی مشکلات کم سے کم کی جا ئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں