نواز شریف کو کورونا سے بچانے کیلئے گائز ہسپتال کی ہیماٹولوجی کی خصوصی ٹیم کی خدمات حاصل

 نواز شریف کو کورونا سے بچانے  کیلئے گائز ہسپتال کی ہیماٹولوجی کی  خصوصی ٹیم کی خدمات حاصل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے لندن میں شریف فیملی نے گائز ہسپتال کی ہیماٹولوجی کی خصوصی ٹیم کی خدمات حاصل کر لیں

لاہور(اخلاق باجوہ سے )نواز شریف کی عمر اسوقت 70 سال سے زائد ہے اور ان پر کورونا وائرس کے حملے کے خدشات زیادہ ہیں جس کی وجہ سے انکے علاج دیکھ بھال کے لئے خصوصی ٹیم انکی نگہداشت میں مصروف عمل ہے ۔لیگی ذرائع کے مطابق ٹیم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو مقررہ حد تک برقرار رکھنے میں کوشاں ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنے آپریشن کے لئے رائل بولٹن ہسپتال کا انتخاب کیا ہے ۔نواز شریف کی شدید خواہش تھی کہ انکے آپریشن سے قبل وہ اپنے تمام بچوں سے مل سکیں تاہم مریم نواز کو تاحال حکومت اور عدالت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے آپریشن کے وقت شہباز شریف یا مریم نواز میں سے کوئی ایک لندن میں ہی ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں