پاکستان میں رمضان کا چاند 24اپریل کو نظرآنے کا قوی امکان

پاکستان میں رمضان کا چاند 24اپریل کو نظرآنے کا قوی امکان

چاند کی پیدائش 23اپریل کو ہوگی ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اسی دن ہوگا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )پاکستان میں رمضان کا چاند جمعہ 24اپریل کو نظرآنے کا قوی امکان ہے ۔23 اپریل 29ویں شعبان کوچاند افق پر 5 ڈگری سے کم پر ہونے کے سبب اسکی رویت ناممکن ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک جہاں رمضان سمیت نئے قمری ماہ کا آغاز رویت ہلال کی بنیاد پر ہوتا ہے وہاں رمضان المبارک کا چاندجمعہ24اپریل بمطابق 30شعبان کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت ان متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25اپریل کو ہوگا جبکہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا شہادتیں وصول کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں