کالاشاہ کاکوقرنطینہ سنٹر سے واش رومز کی ٹونٹیاں چوری

کالاشاہ کاکوقرنطینہ سنٹر سے  واش رومز کی ٹونٹیاں چوری

کالا شاہ کا کو میں قرنطینہ مرکز سے واش روم کی ٹونٹیاں چوری ہوگئیں ۔

لاہور (نامہ نگار خصوصی)کالا شاہ کا کو میں قرنطینہ مرکز سے واش روم کی ٹونٹیاں چوری ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کی جانب سے انتظامیہ کو درخواست دی گئی ہے کہ کورونا علاج کے بلاکس میں واش رومز کی ٹو نٹیاں چوری کر لی گئی ہیں ۔نیو کیمپس کا اکیڈمک بلاک محکمہ صحت کو قرنطینہ سنٹر کیلئے دیا گیا تھا جہاں دو سو کے قریب بیڈلگائے گئے تھے ۔ جب محکمہ صحت کا عملہ وہاں سے چلا گیا تو گارڈز نے سکیورٹی آفیسرز کو بتایا کہ یہاں موجودواش رومز سے 9 مسلم شاور اور دیگر سامان غائب ہو گیا ہے ۔ اس حوالہ سے کو شش کے باوجود مو قف کیلئے سیکرٹری صحت سے رابطہ نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں