کراچی :آئسولیشن وارڈ میں خودکشی کرنیوالے کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

  کراچی :آئسولیشن وارڈ میں خودکشی  کرنیوالے کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سنٹر(جے پی ایم سی) میں قائم آئسولیشن وارڈ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنیوالے شخص کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

کراچی(صباح نیوز) ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 37 سالہ فواد عباسی کو وائرس کی ممکنہ علامات ظاہر ہونے پر اتوار کی شب کراچی کے علاقے لانڈھی سے جناح ہسپتال لایا گیا تھا، وہ مبینہ طور پر منشیات کا عادی تھا۔ مریض کو غنودگی کے عالم میں ہسپتال لایا گیا، بعدازاں اسے ہوش آگیا تھا۔ مریض نے اپنے کپڑے اتار کر ہسپتال کی بلڈنگ میں گھومنا شروع کردیا تھا ،ساتھ ہی عملے کو دھمکی بھی دی۔مریض کے قابل اعتراص رویے پر اسے تیسری منزل پر بند کردیا گیا تھا جہاں اس نے لوہے کی جالی اور دروازوں کو نقصان پہنچایا اور صبح 6 بجکر 58 منٹ پر کھڑکی سے کود گیا اور دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں