مخصوص قرضے معاف کرنے کی ضرورت ہے ، آئی ایم ایف

مخصوص قرضے معاف کرنے کی ضرورت ہے ، آئی ایم ایف

پہلی ترجیح بیماری سے نجات ، حکومتیں طبی عملے کی حفاظت پر زیادہ خرچ کریں،کرسٹالینا

اسلام آباد، نیویارک(خبرایجنسیاں)آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیا نے کہا ہے چند قرض پائیدار نہیں ہیں اور ان کو ازسر نو مرتب کرنے یا معاف کرنے کی ضرورت ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کرسٹالینا جیورجیا نے ایک انٹرویو میں حکومتوں پر غیر محفوظ ترین طبی عملے کی حفاظت کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پیسے خرچ کرنے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا چند معاملات میں یہ ممکن ہے کہ قرض پائیدار نہیں اس لئے چند اقدامات کرنے ہونگے ، چاہے اسے از سر نومنظم یا ترتیب دیا جائے یا بعض پہلوئوں سے اس قرض کو معاف کردیا جائے ۔ بحران میں مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ جی20 ممالک قرضوں میں کچھ نرمی کاوعدہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے قرضوں کی از سر نو ترتیب کی ضرورت کو تسلیم کیا اور کہا کہ پہلی ترجیح بیماری سے نجات ہے جو پہلے ہی ہزاروں افراد کی جان لے چکی ہے اورپوری دنیا میں لاکھوں افراد متاثر ہیں، ہم ممالک سے صرف ایک بات کر رہے ہیں کہ برائے مہربانی اپنے ڈاکٹروں اور نرسوں کوبچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پیسہ خرچ کریں ۔ادھر آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ فسکل مانیٹرز سٹیٹسٹیکل اپینڈیکس میں کہا ہے کہ آئندہ سال 2021 کے دوران پاکستانی حکومت کی آمدنی مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)کے مقابلہ میں 15.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے ۔ 2019میں حکومت کی آمدن 12.8 فیصد رہی جو آئندہ سال 3 فیصد کے اضافہ سے 15.8 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020 کیلئے حکومت کی آمدن جی ڈی پی کی شرح کے 14.3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں