انجینئرنگ یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

انجینئرنگ یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

حتمی ٹیسٹ13 اور 14 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ سنٹرزمیں ہوگا طلبہ و طالبات آج سے یکم جون تک بینک سے انٹری ٹیسٹ کے ٹوکن حاصل کرسکیں گے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورنے پنجاب بھرکے انجینئرنگ اداروں میں انٹری ٹیسٹ 2020کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق حتمی ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ سنٹرزمیں ہوگا۔انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے طلبہ و طالبات آج سے یکم جون تک ایچ بی ایل کی نامزد شاخوں سے انٹری ٹیسٹ کے ٹوکن حاصل کرسکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پروگرامز میں داخلے کیلئے آن لائن انٹری ٹیسٹ ہوگا، امیدواروں کو کمپیوٹرپرٹیسٹ دینے کی رہنمائی کیلئے مورخہ 6اور 7 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ امتحانی مراکز میں موک/تجرباتی ٹیسٹ لیا جائے گا۔جبکہ حتمی ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو لیا جائے گا۔اسی طرح انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 15 جون کو کردیا جائے گا۔طلبہ انٹری ٹیسٹ سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی لاہور کی ویب سائٹ admission.uet.edu.pkسے حاصل کر سکتے ہیں۔نیز داخلہ ٹیسٹ فارم پر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے یو ای ٹی لاہور، یو ای ٹی ٹیکسلا،انجینئرنگ کالج بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان، NFCانسٹیٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خانیوال روڈ ملتان، انجینئرنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف گجرات اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (صرف خواتین کیلئے )راولپنڈی میں طلباو طالبات کیلئے کمپیوٹر اور پرنٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں