سکول فیس میں20فیصدرعایت برقراررکھی جائے :ہائیکورٹ

سکول فیس میں20فیصدرعایت برقراررکھی جائے :ہائیکورٹ

بیشتر والدین لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری فیس ادا نہیں کرسکتے ، وکیل کا موقف رعایتی فیس کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے فریقین مشاورت کریں ، عدالت کا حکم

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت برقرار رکھی جائے ۔ عدالت نے رعایتی فیس کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے فریقین کو مشاورت کا حکم بھی دیا ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سکول فیس میں رعایت سے متعلق سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران سکول فیس میں20فیصد رعایت برقرار (صفحہ3بقیہ نمبر2)رکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ درخواست گزار سکولزکے بچے ایلیٹ کلاس سے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جو80فیصدفیس اداکرسکتے ہیں ان کیلئے مزید20فیصدادائیگی مسئلہ نہیں۔والدین کے وکیل کا کہنا تھا کہ بیشتر والدین لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری فیس ادا نہیں کرسکتے ۔سندھ ہائی کورٹ نے فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو بے دخل نہ کرنے کا حکم برقراررکھا۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ کئی والدین کو رعایتی فیس ادا کرنے میں بھی شرم آئے گی، یہ واضح ہونا چاہیے کہ حکومتی آرڈیننس معطل نہیں ہوا، سکول مالکان واؤچر پر لکھ دیں جو مکمل فیس ادا کرنا چاہتے ہیں وہ کریں،سندھ حکومت کا قانون فالو کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں