علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاطلبہ سے گھروں پر امتحان لینے کا فیصلہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاطلبہ  سے گھروں پر امتحان لینے کا فیصلہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ڈائریکٹر احسن شکور کے مطابق کورونا کے پیش نظر یونیورسٹی نے طلبہ سے گھروں میں ہی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،سٹی رپورٹر) جس کیلئے سمسٹر خزاں 2020کے پوسٹ گریجوایٹ اور بی ایڈ پروگرامز کے طلبہ کیلئے امتحانی شیڈول جاری کر دیاگیا،اینڈ ٹرم اسسمنٹ پیپرز (End Term Assessment) بذریعہ ڈاک طلبہ کے دئیے گئے پتاجات پر ارسال کر دیئے گئے ہیں تاہم یہ رولنمبر سلپس کی جگہ پر یونیورسٹی ویب سائٹ(www.aiou.edu.pk)پر 27-06-2020تک اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے ،طلبہ گھروں سے ہی شعبہ امتحانات کی ہدایات کے مطابق یہ پیپرز حل کرنے کے بعد 3عدد مشقی پرت جو ہرلحاظ سے مکمل ہو کیساتھ لف کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اپنے متعلقہ پیپرز کو ہاتھ کی لکھائی سے حل کرنے کے بعد ایک ہی لفافہ میں ڈال کر اپنے علاقائی دفتر کے پتا پر رجسٹرڈ پوسٹ یا کوریئرکے ذریعے ارسال کریں اور جب تک رزلٹ کا اعلان نہیں ہوتا رجسٹری یا کوریئر کی رسید کو محفوظ رکھیں،جو طلبہ 20جولائی 2020 تک یہ پیپرز حل کر کے علاقائی دفترکو ارسال نہیں کریں گے ان کو فیل تصور کیا جائے گااور ان کے پیپرز کی مارکنگ بھی نہیں کی جائے گی۔ریجنل ڈائریکٹر احسن شکور نے کہا یہ حل شدہ پیپرز علاقائی دفتر میں صرف بذریعہ ڈاک ہی وصول ہوں گے اور (By Hand)نہیں دئیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں