انٹرمیڈیٹ میں داخلے نویں کے نتائج کی بنیاد پر نہیں ہونگے

 انٹرمیڈیٹ میں داخلے نویں  کے نتائج کی بنیاد پر نہیں ہونگے

انٹر میڈیٹ میں داخلے نو یں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر نہیں ہونگے ، داخلوں کا شیڈول میٹرک نتائج کے اعلان کے بعد جا ری کیا جائے گا

لاہور(سٹاف رپورٹر)ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اور نجی کالجز کو ہدایت نامہ جا ری کردیا جس کے مطابق اس سال کوئی بھی سرکاری یا نجی کالج تمام بورڈز کے میٹرک نتائج کے اعلان سے قبل محض نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر سال اول میں داخلے کا اجرا نہیں کر سکے گا،احکامات کی خلا ف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں