صوابی، ناخلف بیٹے نے والد، نانا اور ماموں کو قتل کردیا
نانا ، ماموں کو قتل کرنے کے بعد گھر گیا اور باپ کو بھی قتل کردیا،مقدمہ درج
صوابی (نیوز ایجنسیاں)ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد، نانا اور ماموں کو قتل کردیا۔ ملزم عالم جان نے گھریلو تنازع پر طیش میں آکر اپنے والد عالمزیب خان عمر 50سال، نانا سراج عمر 65 سال اور ماموں انور علی عمر 28 سال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ نافرمان بیٹے نے 2010 میں بھی اپنے والد پر فائرنگ کی تھی جس میں وہ زخمی ہوئے تھے ۔صوابی کے تھانہ زیدہ میں محمد علی نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ شب ڈیڑھ بجے کے قریب ان کا بھانجا عالم خان ولدعالمزیب خان گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کے والد سراج محمد اور بھائی انور علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جس کے بعد عالم خان اپنے گھر گیا اور فائرنگ کرکے اپنے باپ عالمزیب خان کو بھی قتل کردیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ۔