نجی سکولز کو فیس عدم ادائیگی پربچوں کو نہ نکالنے کا حکم
بچے معمول کے مطابق سکول جا کر تعلیم جاری رکھیں:ہائیکورٹ کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کو نکالنے سے روک دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ تمام بچے معمول کے مطابق سکول جا کر تعلیم جاری رکھیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے والدین کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں فیس کی عدم ادا ئیگی پر بچوں کیخلاف کارروائی کو چیلنج کیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ کسی بچے کو فیس کی عدم ادا ئیگی پر سکول سے نکالا گیا تو انتظامیہ کو طلب کیا جائے گا۔