پٹرولیم مصنوعات کے بعد موبل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ
پٹرولیم مصنوعات کے بعد موبل آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، ـ مختلف کمپنیوں اور برانڈز کے موبل آئل کی فی لٹر قیمت میں چند ماہ کے دوران 80 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق
لاہور (اکنامک رپورٹرسے ) مقامی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے موبل آئل کی فی لٹر قیمت چند ماہ قبل 490 روپے تھی جوکہ مسلسل اضافے سے 570 روپے فی لٹر تک جا پہنچی ہے ، اسی طرح درآمدی موبل آئل کے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے ۔