کورونا :پارلیمنٹ کا جائزہ اجلاس بلایا جائے : فافن

 کورونا :پارلیمنٹ کا جائزہ اجلاس بلایا جائے : فافن

عوامی اعتماد کیلئے ویکسین کا حصول ناگزیر ،شکوک شہبات بھی دور کرنا ہونگے افہام و تفہیم وبا کے سدباب کیلئے کوششوں میں معاون ہوسکتی ہے ، رپورٹ

اسلام آباد ( نامہ نگار ، این این آئی )فافن نے منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کریں اور وبا سے متعلق تمام معاملات پر تفصیلی بحث اور پارلیمنٹ کی موثر نگرانی یقینی بنائیں ،فافن نے وائرس پر دوسری ریسپانس مانیٹرنگ رپورٹ میں تجویز پیش کی کہ فعال پارلیمانی نگرانی کے ساتھ وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش سے جاری کاوشوں کے متعدد پہلوؤں اور اس میں شفافیت کے لئے مدد مل سکتی ہے جس میں ویکسین کا انتخاب اور اسکی خریداری شامل ہے ،ویکسین کی خریداری، لاگت ، ترجیحی گروہوں ، عام منڈی کے قواعد و ضوابط اور باآسانی رسائی کے عمل میں شفافیت سے عوام کی پریشانی کو ختم کرنے اورحکومتی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ حکومت کو ویکسین کی حفاظت سے متعلق بعض حلقوں کے شکوک و شبہات کو فوری طور پر دور کرنے کی بھی ضرورت ہے ، سیاسی شراکت داروں کے مابین افہام و تفہیم کے لئے سنجیدہ کوشش ، آگاہی مہم اورحکومت کی جانب سے وبا کے سدباب کے لئے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں