آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب میں قیام کے دوران سعودی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے عمران خان 8مئی کو جائینگے ، سعودی جیلوں میں سینکڑوں قیدیوں کی رہائی متوقع

راولپنڈی (خصوصی نیوزرپورٹر، آئی این پی ) آرمی چیف سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سعودی عرب میں قیام کے دوران سعودی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اطلاعات فواد چو دھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 8 مئی کو سعودی عرب جائینگے ، دورہ کے دوران سعودی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان متوقع ہے ،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں 3شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے جبکہ دورے میں قیدیوں سے متعلق اجلاس ہوگا، جس میں سعودی تعاون سے قیدیوں کی رہائی میں تیزی لائی جائے گی ، بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سفارتخانے میں ہیلپ لائن قائم کررہے ہیں، جو24گھنٹے کام کریگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں