میوہسپتال، سابق سکیورٹی گارڈ نے مریضہ کی سرجری کرڈالی

میوہسپتال، سابق سکیورٹی گارڈ نے مریضہ کی سرجری کرڈالی

شمیم کے ورثا کو جعلی ڈاکٹر بن کرملا،آپریشن پرراضی کیا،گھرجاکرپٹیاں بھی کرتا رہا حالت بگڑنے پر حقیقت سامنے آئی، وحید پولیس کے حوالے ، عثمان معطل

لاہور (ہیلتھ رپورٹر،سپیشل کرائم رپورٹر)میو ہسپتال کا سابق نجی سکیورٹی گارڈ جعلی ڈاکٹر بن گیا اور ایک خاتون مریضہ کا آپریشن کرڈالا۔تفصیلات کے مطابق 17 مئی کو شالامار کی رہائشی شمیم بیگم کو کمر میں پھوڑے کے علاج کیلئے میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا، جہاں سے اسے سرجیکل ٹاور شفٹ کیا گیا، لواحقین کی درخواست کے مطابق نجی سکیورٹی گارڈ جعلی ڈاکٹر بن کر ملا اور آپریشن پر راضی کیا، اوٹی ٹیکنیشن بھی اس کے ساتھ تھا، آپریشن کرنے کے بعد مریضہ کو گھربھیج دیا، دو پٹیاں کی اور پیسے بھی بٹورتا رہا، زخم زیادہ خراب ہونے ، خون نہ رکنے اورحالت بگڑنے پر دوبارہ ہسپتال لایا گیا تو حقیقت سامنے آئی۔ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سکیورٹی گارڈ وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ، آپریشن تھیٹر میں ڈیوٹی پر مامور ملازم عثمان بٹ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ، واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، مریضہ کی حالت تشویشناک ہے ،علاج کررہے ہیں،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو تحقیقات کاحکم دے دیا ہے ۔پولیس نے مریضہ کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں