معاشی ڈھانچہ تباہ کرنیوالے خود کو مسیحا کہہ رہے :چوہان

معاشی ڈھانچہ تباہ کرنیوالے  خود کو مسیحا کہہ رہے :چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے کہاہے کہ شریف اور زرداری خاندان کے سپوت اپنے اپنے دور اقتدار کو شاید کسی خیالی ریاست کا دور سمجھتے ہیں

لاہور (سیاسی رپورٹر سے ) ملک کا بنیادی معاشی ڈھانچہ تباہ کرنے والے خود کو ملک کا مسیحا کہہ رہے ہیں لیکن اپوزیشن کے کھوکھلے دعوئوں سے حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ بلاول زرداری اور شہباز شریف کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ 2018 میں موڈیز نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی میں جانے کی پیش گوئی کی۔ موڈیز نے اس کی وجہ ایک بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بتائی۔ 2017-19 تک ہر بڑے عالمی معاشی ادارے نے پاکستان کی معیشت کو غیر مستحکم قرار دیا اور انگریزی نہ پڑھ سکنے کے باعث اس معاشی تباہی کو بیگم صفدر اعوان نے اپنی کامیابی کا نام دے کر ٹویٹ کیا۔ انہوں نے مزید کہا میگا پراجیکٹس سے میگا کک بیکس لینے والے شریف خاندان نے عوامی فلاح کا ایک منصوبہ نہ لگایا۔ آج ہر عالمی معاشی ادارہ پاکستان کی مستحکم اور پائیدار معاشی آؤٹ لک کی تائید کر رہا ہے لیکن بغض عمران خان رکھنے والوں کو ملک کی معاشی بہتری بھی ہضم نہیں ہو رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں